بھارتی فلموں کی نمائش کیخلاف دائر درخواست پر سماعت 13 نومبر تک ملتوی

بھارتی فلموں کی نمائش کیخلاف دائر درخواست پر سماعت 13 نومبر تک ملتوی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 نومبر2018ء) لاہور ہائیکورٹ نے بھارتی فلموں کی نمائش کے خلاف دائر درخواست پر سماعت 13 نومبر تک ملتوی کرتے ہوئے فریقین کے وکلاء کو مزید دلائل دینے کی ہدایت کر دی۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے فلمساز سہیل خان کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ بھارتی فلموں کی وجہ سے پاکستان کی فلم انڈسٹری تباہ ہو رہی ہے ۔ استدعا ہے کہ بھارتی فلموں کی نمائش پر پابندی عائد کی جائے ۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 09/11/2018 - 16:50:15

Your Thoughts and Comments