ملک میں موسیقی کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے، فرزانہ مرزا

ملک میں موسیقی کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے، فرزانہ مرزا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 نومبر2018ء) ممتاز گلوکارہ فرزانہ مرزا نے کہا ہے کہ ملک میں موسیقی کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے۔ نئے گلوکاروں میں آگے بڑھنے کا جذبہ قابل ستائش ہے۔ پاکستان سمیت دنیا بھر میں پاکستانی میوزک کو بے حد پسند کیا جاتا ہے خاص طور پر پڑوسی ملک کی فلموں میں پاکستانی میوزک کو ترجیح دی جاتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں نا آموز گلوکاروں کو تربیت کی فراہمی کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ نئے گلوکاروں کیلئے جلد ہی میوزک ایڈمی بنائی جائے گی جس میں نامور گلوکار نوجوان لڑکے اور لڑکیوں کو میوزک کے رموز سے آگاہی فراہم کریں گے۔ نصرت فتح علی خان، میڈم نور جہاں، مہدی حسن نے بین الاقوامی سطح پر ملک و قوم کا نام روشن کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ جبکہ سجاد علی، راحد فتح علی خان، علی ظفر، عاطف اسلم کی میوزک کیلئے خدمات قابل ستائش ہیں۔ فرزانہ مرزا نے بتایا کہ میں نے عمران خان کیلئے ایک گانا چلے ہیں سنگ سنگ، چلیں گے سنگ سنگ بھی سوشل میڈیا پر ریلیز کیا ہے۔ اس کے علاوہ 50 سے زائد گانے یوٹیوب پر موجود ہیں۔ نازیہ حسن کو ٹریبیوٹ پیش کرنے کیلئے بوم بوم بھی گایا ہے۔ میری کوشش ہے کہ گانے کی شاعری اچھی ہو اور گانے خود کمپوز کروں۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 09/11/2018 - 17:59:53

Your Thoughts and Comments