ارجن کپور کی فلم ’’انڈیاز موسٹ وانٹڈ‘‘ کی عکسبندی مکمل

منگل 13 نومبر 2018 12:14

ارجن کپور کی فلم ’’انڈیاز موسٹ وانٹڈ‘‘ کی عکسبندی مکمل
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 نومبر2018ء) بالی وڈ اداکار ارجن کپور نے فلم ’’انڈیاز موسٹ وانٹڈ‘‘ کی عکسبندی مکمل کر لی۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار ارجن کپور نے ہدایت کار راج کمار گپتا کی فلم ’’انڈیاز موسٹ وانٹڈ ‘‘ کی عکسبندی مکمل کرتے ہوئے ٹویٹر پر کہا کہ اپنے وژن کو پورا کرنے کے لئے لوگوں اور ٹیم کی محنت کی وجہ سے کچھ سفر بہت خاص ہو جاتے ہیں اور راج کمار گپتا کے ساتھ کام کرنا اور ان کی ٹیم کا حصہ بننا میرے لئے اعزاز کا باعث ہے۔

(جاری ہے)

فلم میں ارجن کپور انٹیلی جنس آفیسر کا کردار ادا کر رہے ہیں جو آئندہ سال 24مئی کو ریلیز کی جائے گی۔

وقت اشاعت : 13/11/2018 - 12:14:15

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :