شوبز نیوز*

دو سال پہلے اداکار بننے کی خواہش پر ہنسی آتی تھی ، اذان سمیع خان اداکار بننے کے خواب کو پورا کرنے میں والدہ زبیار بختیار نے بہت ساتھ دیا ، گلوکار

منگل 13 نومبر 2018 16:50

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 نومبر2018ء) گلوکارعدنان سمیع خان کے صاحبزادے اورپاکستانی میوزک کمپوزر ازان سمیع خان کا کہنا ہے کہ دوسال پہلے جب وہ اداکار بننے کی خواہش کا اظہار کرتے تھے تو لوگ ان پر ہنستے تھے۔چند روز قبل میوزک کمپوزر ازان سمیع خان کی تصاویرسوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں جن میں وہ حیران کن طور پر کسی ماڈل سے کم نظر نہیں آرہے تھے۔

ازان سمیع خان نے حال ہی میں ایکسپریس ٹریبیون کو انٹرویو دیتے ہوئے ان حیران کن تبدیلیوں کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ وہ ایک اچھے میوزک کمپوزر تو ہیں ہی لیکن ان کا خواب تھا کہ وہ اداکار بھی بنیں، تاہم جب وہ اپنی اس خواہش کا اظہار لوگوں کے سامنے کرتے تھے تو لوگ ان پر ہنستے تھے۔ازان سمیع خان نے کہا کہ بڑھے ہوئے وزن کی وجہ سے نا صرف انہیں صحت کے مسائل درپیش تھے بلکہ اداکار بننے کا خواب بھی پورا ہوتا ہوا نظر نہیں آرہا تھا لیکن تقریبا دوسال قبل انہوں نے کڑی محنت کرکے اپنا وزن کم کیا اور ناقدین کے منہ بند کردئیے۔

(جاری ہے)

ازان سمیع خان نے کہا کہ اداکار بننے کے خواب کو پورا کرنے میں ان کی والدہ زیبا بختیار نے ان کا بہت ساتھ دیا، جب میری بیٹی پیدا ہوئی تو میری والدہ نے کہا کہ تمہارا ہمیشہ سے خواب رہا ہے کہ کیمرے کے سامنے کام کرو اب وقت آگیا ہے کہ تم اپنے بچوں کو یہ گفٹ دے سکتے ہو کہ تم نے وہ حاصل کرلیا ہے جس کے تم خواب دیکھا کرتے تھے۔ازان سمیع نے کہا میری والدہ کے الفاظ میرے لیے ٹرننگ پوائنٹ ثابت ہوئے اور میں نے خود کو مکمل طور پر تبدیل کیا۔ وہ اپنی کہانی لوگوں کو بتانا چاہتے ہیں تاکہ لوگوں کو اپنے مسائل پر قابو پانے کی ہمت مل سکے۔
وقت اشاعت : 13/11/2018 - 16:50:42