اپنی سوتیلی ماں کرینہ کپور خان کے کام کرنے کے انداز سے بے حد متاثر ہوں ،ْنقش قدم پر چلنا چاہتی ہوں ،ْ سارہ علی خان

میرے والد نے میری بہت زیادہ حمایت کی ہے ،ْہمیشہ چاہتے تھے کہ میں فلم انڈسٹری میں انٹری سے قبل اپنی پڑھائی پوری کروں ،ْ انٹرویو

منگل 13 نومبر 2018 18:01

اپنی سوتیلی ماں کرینہ کپور خان کے کام کرنے کے انداز سے بے حد متاثر ہوں ،ْنقش قدم پر چلنا چاہتی ہوں ،ْ سارہ علی خان
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 نومبر2018ء) بالی ووڈ میں نئی نئی انٹری دینے والی اداکارہ سارہ علی خان نے کہاہے کہ وہ اپنی سوتیلی ماں کرینہ کپور خان کے کام کرنے کے انداز سے بے حد متاثر ہیں اور ان کے نقش قدم پر چلنا چاہتی ہیں۔

(جاری ہے)

فلموں میں انٹری پر اپنے والد سیف علی خان کے ردعمل کے حوالے سے سارہ نے کہا کہ میرے والد نے میری بہت زیادہ حمایت کی ہے تاہم وہ ہمیشہ چاہتے تھے کہ میں فلم انڈسٹری میں انٹری سے قبل اپنی پڑھائی پوری کروں۔

واضح رہے کہ سارہ علی خان کی پہلی بالی ووڈ فلم ’کیدار ناتھ‘ 7 دسمبر کو ریلیز کی جائیگی جس میں اداکار سشانت کپور ان کے ہمراہ مرکزی کردارمیں نظر آئیں گے۔ سارہ اس لحاظ سے خوش قسمت ہیں کہ اپنی پہلی فلم کی ریلیز سے قبل ہی وہ سپر اسٹاررنویر سنگھ کے ساتھ فلم ’سمبا‘ میں بھی مرکزی کردار اداکررہی ہیں ،ْ’سمبا‘ کا ٹریلر دپیکا رنویر کی شادی کے دودن بعد ریلیز کیا جائے گا۔
وقت اشاعت : 13/11/2018 - 18:01:02

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :