ابتدائی طورپر پورن سٹار نہیں مذہبی خاتون بننا چاہتی تھی ،ْامریکی ادا کارہ یوڈی پینیڈا

ابتدائی طور پر فحش فلموں کیلئے ماڈلنگ اور کام کرنا غلط لگا ،ْاب اپنے کام سے مطمئن ہوں ،ْ ادا کارہ

منگل 13 نومبر 2018 18:01

ابتدائی طورپر پورن سٹار نہیں مذہبی خاتون بننا چاہتی تھی ،ْامریکی ادا کارہ یوڈی پینیڈا
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 نومبر2018ء) امریکی ملک کولمبیا کی 28 سالہ یوڈی پینیڈا نے کہا ہے کہ ابتدائی طورپر پورن سٹار نہیں مذہبی خاتون بننا چاہتی تھی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق 28 سالہ یوڈی پینیڈا ابتدائی طور پر راہبہ بننا چاہتی تھیں ،ْ کیوں کہ جب وہ انتہائی کم عمر تھیں تو ان کے اسکول میں ایک راہبہ آئی تھیں جن سے وہ بے حد متاثر ہوئیں۔

یوڈی پینیڈا نے بتایا کہ انہوں نے راہبہ بننے کا فیصلہ کیا جس کے بعد انہوں نے مذہبی تعلیم کیلئے 10 سال کی عمر میں ایک دینی درس گاہ میں داخلہ لیا، جہاں وہ آئندہ 8 سال تک رہیں۔راہبہ بننے کی خواہاں یوڈی پینیڈا کے مطابق دینی درس گاہ میں تعلیم حاصل کرنے کے دوران انہیں خود سے عمر میں کئی سال بڑے استاد سے محبت ہوگئی جو دیکھتے ہی دیکھتے شدید ہوتی گئی۔

(جاری ہے)

یوڈی پینڈا کے مطابق جب انہیں اپنے استاد سے محبت ہوئی تو انہیں احساس ہوا کہ وہ ان کے بغیر نہیں رہ سکتیں، اس لیے انہوں نے راہبہ بننے کا ارادہ ترک کرکے دینی درس گاہ کو چھوڑ کر عام ادارے میں ملازمت اختیار کرلی۔انہوں نے بتایا کہ وہ کولمبیا کے صوبے انتوکیا کے دارالحکومت میڈیئن میں ایک ملازمت کرنے لگیں جس دوران ان کی ملاقات ایک ایسے شخص سے ہوئی جو کسی خوبرو ماڈل کی تلاش میں تھا۔

یوڈی پینڈا کے مطابق اس شخص کو فحش ویڈیوز بنانے کیلئے کسی خوبصورت ماڈل کی تلاش تھی اور انہوں نے دیکھتے ہی انہیں پسند کرلیا۔راہبہ بننے کی ناکام کوشش کرنے والی یوڈی پینیڈا نے اعتراف کیا کہ ابتدائی طور پر انہیں فحش فلموں کے لیے ماڈلنگ اور کام کرنا غلط لگا، تاہم اب وہ اپنے کام سے مطمئن ہیں۔رپورٹ کے مطابق یوڈی پینیڈا نہ صرف کولمبیا بلکہ پڑوسی ممالک کی بھی معروف پورن اسٹار ہیں اگرچہ انہوں نے راہبہ بننے کی تعلیم بھی مکمل نہیں کی تھی، تاہم مذہبی خاتون اسکالر بننا ان کا پہلا خواب تھا۔

یوڈی پینیڈا کے مطابق وہ اب بھی اپنی مذہبی عبادات اور مصروفیات میں سرگرم ہیں اور ہر ہفتہ چرچ جاتی ہیں۔انہوں نے اعتراف کیا کہ انہیں پورن اسٹار بن جانے اور اب شہرت حاصل کرنے کے بعد کوئی پشیمانی نہیں، وہ اپنے کام سے مطمئن اور خوش ہیں۔
وقت اشاعت : 13/11/2018 - 18:01:02

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :