مائیکل جیکسن کی ورلڈ ٹوربیڈ جیکٹ تین زیادہ قیمت میں فروخت

چاندی رنگ مار سے دستخط کئے گئے تھے ، ایک لاکھ ڈالر میں نیلام کی گئی ،دیگر اشیا میں برقی گٹار بھی شامل ہے

منگل 13 نومبر 2018 21:25

مائیکل جیکسن کی ورلڈ ٹوربیڈ جیکٹ تین زیادہ قیمت میں فروخت
نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 نومبر2018ء) معروف پاپ سنگر مائیکل جیکسن کی پہلے ورلڈ ٹور بیڈ کے دوران پہنی گئی جیکٹ نیلام کر دی گئی ، جیکٹ کی قیمت اس کی اصل قیمت سے تین گنا زیادہ رکھی گئی۔نیلامی کے لیے پیش کی گئی جیکٹ کی قیمت ایک لاکھ ڈالر مقرر کی گئی تھی، جیکٹ کی پشت پر مائیکل جیکسن کے چاندی رنگ مارکر سے کیے گئے دستخط موجود ہیں۔

نیلامی کے لیے پیش کی گئی جیکٹ مائیکل جیکسن کی کچھ قیمتی اشیا میں سے ایک ہے، اس سے قبل 2011 میں گلوکار کی سرخ اور کالے رنگ کی چمڑے کی جیکٹ نیلام کی گئی تھی جس کی قیمت 1.8 ملین ڈالر مقرر کی گئی تھی۔مائیکل جیکسن کی بیڈ جیکٹ کو ٹیکساس کی معروف کاروباری شخصیت ملٹن ویرٹ نے 100 کے قریب دیگر اشیا کے ساتھ فروخت کیا۔ دیگر اشیا میں برقی گٹار بھی شامل ہے۔

(جاری ہے)

گلوکار نے 80 کی دہائی میں اپنے ساتویں اسٹوڈیو البم بیڈ کی ریلیز کے موقع پر دنیا بھر کا دورہ کیا تھا، 12 ستمبر 1987 سے شروع ہونے والا ورلڈ ٹوئر 27 جنوری 1989 میں اختتام پذیر ہوا، اس دوران مائیکل جیکسن نے 15 ممالک میں 123 کنسرٹس کیے۔گلوکار کے بیڈ ٹوئر پر 125 ملین ڈالر خرچ آیا تھا جو 80 کی دہائی کا دوسرا مہنگا ترین دورہ تھا۔2009 میں مایئکل جیکسن کی اچانک موت نے انہیں مقبول ترین گلوکار بنا دیا، ان کی موت زیادہ تعداد میں نشہ آور ادویات لینیسے ہوئی تھی جسے وہ نیند کے لیے استعمال کرتے تھے۔
وقت اشاعت : 13/11/2018 - 21:25:36

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :