آر۔جے رضوان نے بھی بھنگڑا سٹارملکوکی شاگردی اختیارکرلی

ناصربیراج کے ساتھ ساتھ آر جے رضوان نے بھی بھنگڑا سٹارملکوکے شاگردبن گئے

بدھ 14 نومبر 2018 11:38

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 نومبر2018ء)معروف آر جے رضوان نے بھی بھنگڑا سٹار ملکوکی شاگردی اختیار کرلی،تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزبھنگڑا سٹارناصربیراج کی رہائشگاہ پر رسم شاگردی منعقدہوئی جس میں ناصربیراج کے ساتھ ساتھ آر جے رضوان بھی بھنگڑا سٹارملکوکے شاگردبن گئے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر آر جے رضوان نے ملکوکو ہارپہنایا ،اور مٹھائی کھلائی،اس رسم کے موقع پر قیصرندیم گڈوودیگربھی موجودتھے،جنہوں نے آرجے رضوان اورناصربیراج کو ملکو کی شاگردی اختیارکرنے پر انکو مبارکباد دی اورنیک خواہشات کا اظہارکیا۔

وقت اشاعت : 14/11/2018 - 11:38:33