اداکارہ ثروت گیلانی کا خواتین کی مرکزی کاسٹ پر مبنی فلمیں بنانے کا فیصلہ

دوسروں کی مرضی کا کام بہت کیا ہے اب وقت آ چکا ہے کہ اپنی مرضی کا کام کروں‘انٹرویو

بدھ 14 نومبر 2018 11:52

اداکارہ ثروت گیلانی کا خواتین کی مرکزی کاسٹ پر مبنی فلمیں بنانے کا فیصلہ
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 نومبر2018ء) فلم ’’جوانی پھر نہیں آنی‘‘ سیریز میں شاندار اداکاری کے جوہر دکھانے والی ثروت گیلانی نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اپنی دوست اداکاراؤں کے ساتھ مل کر ایک ایسا فلمی منصوبہ تیار کرنے کے لیے کوشاں ہیں، جس میں تمام اہم کام خواتین سر انجام دیں گی۔اپنے ایک انٹرویو میں ثروت گیلانی نے بتایا کہ وہ اپنی ساتھی اور انتہائی گہری دوست اداکاراؤں ماہرہ خان، صنم سعید، اور آمنا شیخ سے مل کر ایک ایسا گروپ بنانے کے لیے منصوبہ بندی کر رہی ہیں، جس کے تحت خواتین کی مرکزی کاسٹ پر خواتین کے مسائل پر فلمیں بنائی جائیں۔

ثروت گیلانی کا کہنا تھا کہ اگر ان کا ایسا گروپ بن گیا تو صرف خواتین کے مسائل پر نہیں بلکہ مرد حضرات کو درپیش مسائل پر بھی اچھی فلمیں بنائی جائیں گی۔

(جاری ہے)

اداکارہ کے مطابق وہ اور ان کی ساتھی اداکارائیں سرمایہ کاروں کو تلاش اور راضی کرنے کی کوشش کریں گی، جس کے بعد ایک گروپ یا کمپنی تشکیل دی جائے گی، جس کے تحت صرف خواتین فلم سازوں اور لکھاریوں کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ نہ صرف اداکارائیں، ہدایت کار اور لکھاری بلکہ کیمرا اور اسپاٹ عملے کے لیے بھی خواتین کو بھرتی کیا جائے گا۔ثروت گیلانی نے واضح کیا کہ انہوں نے اور ان کی ساتھی اداکاراؤں نے دوسروں کی مرضی کا کام بہت کیا ہے اور اب وقت آ چکا ہے کہ وہ اپنی مرضی کا کام کریں۔

وقت اشاعت : 14/11/2018 - 11:52:40

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :