شاہ رخ خان بھارتی خلا بازراکیش شر ما کی زندگی پر مبنی فلم میں نظر آیئں گے

بدھ 14 نومبر 2018 13:23

شاہ رخ خان بھارتی خلا بازراکیش شر ما کی زندگی پر مبنی فلم میں نظر آیئں گے
ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 نومبر2018ء) بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان بھارتی خلا بازراکیش شر ما کی زندگی پر مبنی فلم پر میں کام کا آغا ز کریں گے۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارشاہ رخ خان فلم’’زیرو‘‘ کے بعد بھارتی خلا بازراکیش شر ما کی زندگی پر مبنی فلم میں نظر آئیں گے۔

(جاری ہے)

اداکار شاہ رخ خان نے ایک انٹرویو میں سنجے لیلا بھنسالی کے ساتھ کام کر نے کے حوالے سے پو چھے گئے سوال کا جواب دیتے ہو ئے کہا کہ وہ اس وقت صرف راکیش شر ما کی زندگی پر مبنی فلم کے ساتھ معاہدے میں ہیں۔واضح رہے اداکار شاہ رخ خان کی فلم’’زیرو‘‘21دسمبر کو سینما گھروں میں نمائش کے لیئے پیش کی جائے گی۔

وقت اشاعت : 14/11/2018 - 13:23:17

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :