کوئی یہ فیصلہ نہیں کر سکتا کہ آگے کیا ہونے والا ہے، سارا علی خان

بدھ 14 نومبر 2018 13:34

کوئی یہ فیصلہ نہیں کر سکتا کہ آگے کیا ہونے والا ہے، سارا علی خان
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 نومبر2018ء) بالی وڈ اداکارہ سارا علی خان نے کہا ہے کہ ہم سب یہاں اپنا کام کرنے کے لئے آئے ہیں اور کوئی یہ فیصلہ نہیں کر سکتا کہ آگے کیا ہونے والا ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ سارا علی خان نے اداکارہ جھانوی کپور کے ساتھ ہونے والے مقابلے اور رواں سال بہترین نئی اداکارہ کا ایوارڈ جیتنے کے متعلق انٹرویو میں کہا کہ ہم سب یہاں اپنا کام کرنے کے لئے آئے ہیں اور کوئی یہ فیصلہ نہیں کر سکتا کہ آگے کیا ہونے والا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میرا خیال ہے کہ جھانوی کپور نے فلم ’’دھڑک‘‘ میں بہت اچھا کام کیا ہے اور لوگوں کو بھی ان کام پسند آیا ہے لہذا مجھے امید ہے کہ لوگ میرا کام بھی پسند کریں گے۔ سارا علی خان فلم ’’سمبا‘‘ اور ’’کیدارناتھ‘‘ میں دکھائی دیں گی۔
وقت اشاعت : 14/11/2018 - 13:34:37

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :