ایشوریہ رائے کو 8فلموں میں میرے سے زیادہ معاوضہ دیا گیا، ابھیشیک بچن

بدھ 14 نومبر 2018 13:36

ایشوریہ رائے کو 8فلموں میں میرے سے زیادہ معاوضہ دیا گیا، ابھیشیک بچن
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 نومبر2018ء) بالی وڈ اداکار ابھیشیک بچن نے کہا ہے کہ اہلیہ ایشوریہ رائے کو 8 فلموں میں ان کی نسبت زیادہ معاوضہ دیا گیا۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار ابھیشیک بچن سے فلم انڈسٹری میں مرد اور خواتین میں معاوضے کی ادائیگی میں فرق کے حوالے سے سوال کیا گیا جس پر ان کا کہنا تھا کہ ہم 9 فلموں میں ایک ساتھ کام کر چکے ہیں لیکن 8 فلموں میں ایشوریہ رائے کومجھ سے زیادہ معاوضہ دیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ فلم ’’پیکو‘‘ میں اداکارہ دیپیکا پڈوکون، امیتابھ بچن اور عرفان خان نے مرکزی کردار ادا کیا لیکن دیپیکا پڈوکون کو سب سے زیادہ معاوضہ دیا گیا جبکہ فلم انڈسٹری میں کسی بھی اداکار کو ابھی تک شاہ رخ خان جتنا معاوضہ نہیں دیا گیا۔

وقت اشاعت : 14/11/2018 - 13:36:25

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :