رنبیر کپور اور سلمان خان کی فلموں کا آئندہ سال باکس آفس پر ٹکرائو ہوگا

بدھ 14 نومبر 2018 14:45

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 نومبر2018ء) بالی وڈ اداکار رنبیر کپور کی فلم ’’براہمسترا‘‘ اور اور سلمان خان کی فلم ’’ کک 2 ‘‘ کا آئندہ سال باکس آفس پر ٹکرائو ہوگا۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق فلم ’’براہمسترا‘‘ آئندہ سال 15 اگست کو ریلیز کی جانی تھی لیکن اب فلم کی ریلیز کی تاریخ آگے بڑھا دی گئی ہے جسے آئندہ سال کرسمس پر ریلیز کیا جائے گا ۔ فلم میں اداکار رنبیر کپور ، عالیہ بھٹ اور امیتابھ بچن شامل ہیں جبکہ اداکار سلمان خان کی فلم ’’کک 2 ‘‘ بھی اسی دن ریلیز کی جائے گی جس میں سلمان خان منفی کردار ادا کریں گے۔

وقت اشاعت : 14/11/2018 - 14:45:18

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :