فلم’’بازیگر‘‘کے لئے سری دیوی پہلا انتخاب تھیں، شلپا شیٹھی

بدھ 14 نومبر 2018 14:46

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 نومبر2018ء) بالی وڈ اداکارہ شلپا شیٹھی نے کہا ہے کہ فلم’’بازیگر‘‘کے لئیسری دیوی پہلا انتخاب تھیں۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطا بق اداکارہ شلپا شیٹھی نے انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ 23سال قبل فلم ’’بازیگر‘‘میں میرے اور کاجل کے کردار کے لئے اداکارہ سری دیوی کو ڈبل رول کی پشکش کی گئی تھی جو کہ کار آمد ثابت نہ ہو سکی اور فلم کے کردار کو دو حصوں میں تقسیم کر دیا گیا جسے میں نے اور کاجل نے بخوبی اداکیا۔

انہوں نے کہا کہ دلچسپ بات یہ ہے کہ اس وقت شاہ رخ خان بھی بڑے اداکار نہیں تھے اور اداکارہ کاجل کی فلم’’بے خودی‘‘بھی کامیاب نہ ہو سکی تھی اور شلپا شیٹی کو بھی نئی اداکارہ کے طور پر متعارف کروایا گیا تاہم فلم’’بازیگر‘‘کے ریلیز ہو نے کے بعد تینوں بڑے اداکار بن گئے۔
وقت اشاعت : 14/11/2018 - 14:46:33

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :