راج کمار رائو فلم ’’سپنا د یدی‘‘ میں مرکزی کردار ادا کریں گے

جمعرات 15 نومبر 2018 11:50

ممبئی۔15 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2018ء) بالی وڈ کے اداکار راج کمار رائو فلم ’’سپنا د یدی‘‘ میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار راج کمار رائو اداکار عرفان خان کی جگہ مرکزی کردار ادا کریں گے ، اس سے قبل اداکار عرفان خان نے اداکارہ دیپیکا پڈکون کے ساتھ فلم ’’سپنا د یدی‘‘ میں مرکزی کردار ادا کرنا تھا لیکن وہ اپنی بیماری کے باعث فلم نہیں کر پائیں گے اس لئے ان کی جگہ اب اداکار راج کمار اداکارہ دیپیکا پڈکون کے ساتھ جلوہ گر ہونگے۔

وقت اشاعت : 15/11/2018 - 11:50:11

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :