مائیکل جیکسن کی کالی جیکٹ2 لاکھ 98 ہزار ڈالر میں نیلام

جمعرات 15 نومبر 2018 15:40

نیویارک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2018ء) امریکی آنجہانی گلوکار مائیکل جیکسن کی گانے’’بیڈ ‘‘میں پہنی جانے والی جیکٹ2 لاکھ 98ہزار ڈالر میں نیلام ہو گئی۔

(جاری ہے)

مائیکل جیکسن نے اپنے گانوں کے البم’’بیڈ‘‘کے مقبول ہونے کے بعد اسی نام سے اپنے پہلے سولو ورلڈ ٹور میں کالے اور سلور رنگ کی اس جیکٹ کو پہنا تھا۔نیویارک میں منعقدہ نیلامی میں جیکٹ 298,000 ڈالر میں نیلام ہوئی۔نیلامی میں گلوکار پرنس،میڈونا اور جان لنن کی اشیاء بھی رکھی گئی تھی۔ مائیکل جیکسن کے جیکٹ کی بولی ایک لاکھ ڈالر سے شروع کی گئی تھی۔اس سے قبل 2011میں مائیکل جیکسن کے تھرلر البم کی جیکٹ 1.8 ملین ڈالر میں نیلام ہوئی۔

وقت اشاعت : 15/11/2018 - 15:40:07

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :