بچے جادوئی کشش کے مالک ہوتے ہیں، ایڈی ریڈ مین

جمعہ 16 نومبر 2018 13:00

لاس اینجلس۔16 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2018ء) ہالی وڈ کے آسکر ایوارڈ یافتہ اداکار ایڈی ریڈ مائین کا کہنا ہے کہ بچے جادوئی کشش رکھتے ہیں یہی وجہ ہے کہ ان کی سنگت میں آپ باقی سب کچھ بھول جاتے ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کے مطابق فلم’’فنٹاسٹک بیسٹس‘‘ سے شہرت حاصل کرنے والے اداکار ایڈی ریڈ مائین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ باپ بننے پر مجھے یہ محسوس ہوا ہے کہ بچوں میں کوئی ایسا جادو ہے کہ جب وہ آپ کے پاس ہوتے ہیں تو آپ ان کے علاوہ کچھ نہیں دیکھ سکتے ہیں۔

اداکار ایڈی ریڈ مین کی شادی 2014میں اداکارہ ہانا سے ہوئی تھی جن سے ان کا ایک بیٹا اور بیٹی ہے۔ان کا اداکاری نے متعلق سوال پر کہنا تھا کہ وہ کامیابی کے پیچھے بھاگنے والے انسان نہیں ہیں اور نہ کامیابی کے لئے کام کرتے ہیں بلکہ کام کرتے ہوئے ان کی کوشش ہوتی ہے کہ لوگ ان کے کام سے لطف اندوز ہوں جیسے پہلے ہوتے آئے ہیں۔
وقت اشاعت : 16/11/2018 - 13:00:17

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :