ڈزنی کی ایڈونچر اور تخیلات پر مبنی نئی فلم ڈمبو کا ٹریلر جاری

جمعہ 16 نومبر 2018 16:50

لاس اینجلس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 نومبر2018ء) ڈزنی کی ایڈونچر اور تخیلات پر مبنی فلم ڈمبو کا ٹریلر جاری کر دیا گیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق ٹم برٹن کی ہدایت کاری میں بننے والی تخیلات اور ایڈنچر پر مبنی فلمڈمبو کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے جو 1941 میں ڈزنی کی بنائی گئی اینیمیٹڈ فلم سے متاثر ہو کر بنائی گئی ہے جو خوابوں کی تکمیل اور مثبت سوچ کی عکاسی کرتی ہے۔

(جاری ہے)

فلم میں اداکار کولن فیرل، مائیکل کیٹن، ڈینی ڈی ویٹو، ایوا گرین اور دیگر شامل ہیں۔ فلم آئندہ سال 29مارچ کو ریلیزکی جائے گی۔

وقت اشاعت : 16/11/2018 - 16:50:13

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :