گلوکاری شروع کرنے سے پہلے پینٹنگ کا کام شروع کیا تھا ، علی ظفر کا اعتراف

جمعہ 16 نومبر 2018 21:52

گلوکاری شروع کرنے سے پہلے پینٹنگ کا کام شروع کیا تھا ، علی ظفر کا اعتراف
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 نومبر2018ء) پاکستانی گلوکار اور اداکار علی ظفر جن کی کچھ ہفتے قبل ہی رومانٹک کامیڈی فلم ’طیفا ان ٹربل‘ ریلیز ہوئی تھی، جس نے کمائی کے نئے ریکارڈ بنائے تھے، انہوں نے اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے گلوکاری سے قبل ایک اور کام شروع کیا تھا۔اگرچہ اب علی ظفر جہاں بطور گلوکار دنیا میں مشہور ہیں، وہیں انہوں نے اپنی اداکاری کی وجہ سے بھی پاکستان اور بھارت سمیت دنیا بھر میں اپنے مداح بنا رکھے ہیں۔

(جاری ہے)

تاہم انہوں نے اعتراف کیا کہ انہوں نے گلوکاری اور اداکاری سے قبل پینٹنگز بنانے کا کام شروع کیا تھا۔’اسپیک یوئر ہارٹ ود ثمینہ پیرزادہ‘ میں بات کرتے ہوئے علی ظفر نے بتایا کہ اسکیچ اور تصاویر بنانا انہوں نے بچپن میں اسکول کے زمانے میں ہی سیکھ لیا تھا۔اداکار نے بتایا کہ بعد ازاں وہ اپنے والد کے مشورے پر لاہور کے ایک نجی ہوٹل میں ملازمت کرنے والے رشتہ دار کے پاس گئے، جنہوں نے انہیں ہوٹل میں بیٹھ کر اپنی فنکارانہ صلاحیتں دکھانے کا موقع دیا۔۔
وقت اشاعت : 16/11/2018 - 21:52:05

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :