ْکامیابی تھالی میں رکھ کر نہیں ملتی یہ انسان کو اسکی اپنی محنت کا صلہ ملتا ہے‘فرزانہ تھیم

میں نے بھرپور محنت کی ہے ،خدا کا شکر اداکرتی ہوں کہ اب مجھے اس کا صلہ بھی مل ر ہا ہے

ہفتہ 17 نومبر 2018 12:55

ْکامیابی تھالی میں رکھ کر نہیں ملتی یہ انسان کو اسکی اپنی محنت کا صلہ ملتا ہے‘فرزانہ تھیم
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 نومبر2018ء) ٹی وی کی سینئر اداکارہ فرزانہ تھیم نے کہا ہے کہ کامیابی تھالی میں رکھ کر کبھی کسی کو نہیں ملتی یہ انسان کو اس کی اپنی محنت کا صلہ ملتا ہے ، میں نے بھرپور محنت کی ہے اور میں خدا کا شکر اداکرتی ہوں کہ اب مجھے اس کا صلہ بھی مل ر ہا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے پی ٹی وی سے اپنے فنی کریئر کا آغاز کیا جس کے بعد میں نے متعدد ٹی وی ڈراموں میں اداکاری کی اور بعد ازاں فلم انڈسٹری میں کامیابیاں سمیٹیں اور اب میں پچھلے کئی سالوں سے کراچی میں مقیم ہوں اور یہاں میں تقریباً ساٹھ سے ستر ڈرامہ سیریلز کرچکی ہوں ،ہر ڈرامے میں میرا منفرد کردار رہا اور میرے ہر کردار کو عوامی مقبولیت ملی۔

انہوںنے کہاکہ میں اسد ملک کی اداکاری کے ساتھ ان کی شخصیت سے بھی متا ثر ہوں اورمیری کوشش ہوگی کہ مستقبل میں ان کیساتھ کسی ڈرامہ سیریل میں ان کے مد مقابل کام کروں ۔
وقت اشاعت : 17/11/2018 - 12:55:48

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :