بھارتی سرزمین پر پاکستانی پرچم کشائی؛ سلمان خان مشکل میں پھنس گئے

مقامی تنظیموں نے نہ صرف سلمان خان کے خلاف شکایت درج کرادی بلکہ اس ہوٹل کا بھی گھیرا کرلیا

ہفتہ 17 نومبر 2018 19:24

بھارتی سرزمین پر پاکستانی پرچم کشائی؛ سلمان خان مشکل میں پھنس گئے
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 نومبر2018ء) بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان اپنی فلم بھارت کی وجہ سے نئے تنازع کا شکار ہوگئے۔بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان اور کترینہ کیف ان دنوں فلم بھارتکی شوٹنگ میں مصروف ہیں، فلم کی کہانی تو ابھی منظرعام پر نہیں آئی تاہم فلم میں واہگہ بارڈر کے مناظر بھی شامل ہیں۔ لیکن سیکیورٹی مسائل کی وجہ سے واہگہ بارڈر پر شوٹنگ کرنا ممکن نہیں تھا لہذا فلم کی ٹیم نے بھارتی پنجاب کے ایک گاں میں مقامی پنچایت کی مدد سے واہگہ بارڈر کا سیٹ لگایا ہے۔

گاں کے مقامی کسانوں اور تاجروں کو واہگہ بارڈر کا سیٹ لگنیکے باعث ہونے والے نقصان کا ازالہ بھی کیا گیا ہے لیکن واہگہ بارڈر پاکستانی پرچم کے بغیر ادھورا ہے لہذا وہاں پاکستانی پرچم لہرایا جانا ضروری ہے اور یہیں سے تنازعے کی شروعات ہوئی۔

(جاری ہے)

فلم بھارت کی ٹیم کے ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی سرزمین پر پاکستانی جھنڈے کی پرچم کشائی نے بہت سی مقامی تنظیموں کو پریشان کردیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ ہمیں پہلے بھی کشمیر اور ممبئی کی کئی جگہوں پر اس طرح کی صورتحال سے پریشانی تھی جب پاک بھارت میچوں کے دوران پاکستانی پرچم رکھے گئے۔

لہذا مقامی تنظیموں نے نہ صرف سلمان خان کے خلاف شکایت درج کرادی بلکہ اس ہوٹل کا بھی گھیرا کرلیا جہاں سلمان خان ٹھہرے ہوئے تھے، حالانکہ پاکستانی پرچم صرف فلم کے لیے لہرایا جائے گا لیکن مقامی لوگ اس بات کو نہیں سمجھ رہے۔
وقت اشاعت : 17/11/2018 - 19:24:00

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :