نتیجہ سب سے بڑا حوصلہ ہو تا ہے، سو نا کشی سنہا

اتوار 18 نومبر 2018 12:40

ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 نومبر2018ء) بالی وڈ اداکارہ سو نا کشی سنہا نے کہا ہے کہ نتیجہ سب سے بڑا حوصلہ ہو تا ہے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ کا اپنا وزن کم کر نے کے سفر پر بات کرتے ہو ئے کہنا تھا کہ نتیجہ سب سے بڑا حوصلہ ہو تا ہے،اگر آپ خو د کو بدلنا چاہتے ہیں تو سب سے پہلے اپنے ذہن کو تربیت دینے کی ضرورت ہے پھر آپ کا جسم اس کی پیروی کر تا ہے،جب آپ خو د پر تبدیلی کے نتا ئج دیکھتے ہیں تو خو د کو بہتر بنا نے کی کو شش کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

اداکارہ کاکہناتھا کہ فٹ رہنے کے لییاس سے کو ئی فرق نہیں پڑتا کہ آپ کس شعبے میں ہیں۔واضح رہے اداکارہ نے ڈائٹ اور ورزش کے ذریعے 30کلوگرام وزن کم کیا ہے جس کے بعد اب ان کا وزن 60کلوگرام ہو گیا ہے۔

وقت اشاعت : 18/11/2018 - 12:40:18

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :