عالیہ بھٹ فلم ’’کلنک‘‘ اور فلم ’’براہمسترا‘‘ کی عکسنبدی میں دن رات مصروف رہیں گی

پیر 19 نومبر 2018 14:57

عالیہ بھٹ فلم ’’کلنک‘‘ اور فلم ’’براہمسترا‘‘ کی عکسنبدی میں دن رات مصروف رہیں گی
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 نومبر2018ء) بالی وڈ کی اداکارہ عالیہ بھٹ فلم ’’کلنک‘‘ اور فلم ’’براہمسترا‘‘ کی عکسنبدی میں دن اور رات مصروف رہیں گی۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ عالیا بھٹ آئندہ دنوں فلم ’’کلنک‘‘ اور فلم ’’براہمسترا‘‘ کی عکسنبدی میں مصروف رہیں گی، فلم ’’کلنک‘‘ کی عکسبندی دن میں ممبئی میں ڈھائی سر کے اور فلم ’’براہمسترا‘‘ کی عکسنبدی ممبئی میں رات کے وقت مسجد بندر کے مقام پر ہوگی۔

فلم ’’کلنک‘‘ میں اداکارہ عالیہ بھٹ اداکار وورن دھون کے ساتھ مرکزی کردار ادا کریں گی جبکہ فلم آئندہ سال 19 اپریل کو ریلیز کی جائے گی ،فلم ’’براہمسترا‘‘ میں اداکارہ عالیہ بھٹ اداکار رنبیر کپور کے مدمقابل ہونگی اور فلم آئندہ سال15 اگست کو ریلیز کی جائے گی۔
وقت اشاعت : 19/11/2018 - 14:57:33

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :