پرینکا چوپڑا کو دلہن کے روپ میں دیکھنے کا بے صبری سے انتظار ہے، عالیہ بھٹ

پیر 19 نومبر 2018 15:24

پرینکا چوپڑا کو دلہن کے روپ میں دیکھنے کا بے صبری سے انتظار ہے، عالیہ بھٹ
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 نومبر2018ء) بالی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے کہا ہے کہ انہیں پرینکا چوپڑا کو دلہن کے روپ میں دیکھنے کا بے صبری سے انتظار ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ عالیہ بھٹ نے پرینکا چوپڑا کے شادی کے متعلق خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ خوش ہونے کے ساتھ پرجوش بھی ہیں اور انہیں پرینکا چوپڑا کو دلہن کے روپ میں دیکھنے کا بے صبری سے انتظار ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پرینکا کے لئے ان کی محبت بہت زیادہ ہے اور امید ہے کہ وہ نہ صرف دلہن بن کر بلکہ ان کی شادی شدہ زندگی بھی بہت زیادہ خوبصورت ہو گی۔

وقت اشاعت : 19/11/2018 - 15:24:10

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :