مادام تسائو کا دیپیکا پڈوکون کو شادی کا خصوصی تحفہ

پیر 19 نومبر 2018 15:24

مادام تسائو کا دیپیکا پڈوکون کو شادی کا خصوصی تحفہ
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 نومبر2018ء) بالی وڈ جوڑی دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کی شادی کی خوشی میں مادام تسائونے دیپیکا پڈوکون کے مومی مجسمے کی نمائش کی تاریخ کا اعلان کر کے خصوصی تحفہ دے دیا جو آئندہ سال نمائش کے لئے پیش کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق مادام تسائو نے ٹویٹر پر نئے شادی شدی جوڑے دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کو شادی کی مبارکباد دی ۔ ان کا کہنا تھا کہدیپیکا کے لئے خصوصی تحفہ ہے، اس سے زیادہ خوشی کی بات یہ ہے کہان کا مومی مجسمہ آئندہ سال نمائش کے لئے پیش کیا جائے گا۔

وقت اشاعت : 19/11/2018 - 15:24:10

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :