کرینہ کپور کا سوتیلی بیٹی سارہ علی خان کی پہلی فلم کی کامیابی کیلئے نیک تمنائوں کا اظہار

پیر 19 نومبر 2018 22:05

کرینہ کپور کا سوتیلی بیٹی سارہ علی خان کی پہلی فلم کی کامیابی کیلئے نیک تمنائوں کا اظہار
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 نومبر2018ء) بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور نے اپنی سوتیلی بیٹی سارا علی خان کی پہلی فلم کی کامیابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ میں بیبوکے نام سے مشہور اداکارہ کرینہ کپور خان سے جب ان کی سوتیلی بیٹی سارا علی خان کی ڈیبیو فلم ’کیدرناتھ‘ کی کامیابی سے متعلق پوچھا گیا توان کا کہنا تھا کہ انہیں یقین ہے کہ سارا کی فلم سپرہٹ ہوگی کیونکہ وہ ایک پیدائشی اداکارہ ہے۔

کرینہ سے جب دپیکا اوررنویرکے ولیمے میں شرکت سے متعلق پوچھا گیا تواداکارہ نے کہا کہ وہ ولیمے میں ضرور جائیں گی۔یاد رہے کہ سارا علی خان، اداکارسیف علی خان اوران کی پہلی بیوی امرتا سنگھ کی بیٹی ہیں جب کہ کرینہ کپورسارا کی سوتیلی ماں ہیں۔۔
وقت اشاعت : 19/11/2018 - 22:05:08

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :