اداکار و ٹی وی میزبان وقار ذکا کو گرفتار کر لیا گیا

معروف فنکار غیر قانونی طور پر شیشے کے استعمال کے جرم میں گرفتار کیے گئے، ایف آئی آر بھی درج کر لی گئی

muhammad ali محمد علی پیر 19 نومبر 2018 22:10

اداکار و ٹی وی میزبان وقار ذکا کو گرفتار کر لیا گیا
کراچی (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔19 نومبر 2018ء) اداکار و ٹی وی میزبان وقار ذکا کو گرفتار کر لیا گیا، معروف فنکار غیر قانونی طور پر شیشے کے استعمال کے جرم میں گرفتار کیے گئے، ایف آئی آر بھی درج کر لی گئی۔ تفصیلات کے مطابق معروف اداکار ٹی وی میزبان وقار ذکا کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ وقار ذکا کی گرفتاری سے متعلق سوشل میڈیا پر افواہیں گردش کر رہی ہیں۔

ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ فنکار وقار ذکا کو غیر قانونی طور پر شیشے کے استعمال کے جرم میں گرفتار کیا گیا۔ جبکہ وقار ذکا کو گرفتار کرنے کے بعد ان کیخلاف ایف آئی آر بھی درج کر لی گئی ہے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ سرعام شیشے کا استعمال جرم قرار دیا جا چکا ہے۔ تاہم پابندی کے باوجود وقار ذکا شیشے کا استعمال کر رہے تھے، اس لیے ان کیخلاف ایف آئی آر درج کرنے کیساتھ ساتھ انہیں گرفتار بھی کر لیا گیا۔

(جاری ہے)




اس حوالے سے وقار ذکا نے سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے پیغام میں کہا ہے کہ ان پر شراب یا کسی قسم کا نشہ استعمال کرنے کا الزام بے بنیاد ہے۔ پولیس کی جانب سے درج کی گئی ایف آئی آر میں بھی شراب یا کسی دیگر نشے کا الزام عائد نہیں کیا گیا۔ مجھ پر صرف شیشے کے استعمال کا الزام ہے، اسی لیے ایف آئی آر درج کی گئی، تاہم اس تمام عمل کے دوران پولیس کا رویہ بہت اچھا رہا۔ وقار ذکا کی جانب سے جاری کیا گیا ویڈیو پیغام ملاحظہ کیجیے:
وقت اشاعت : 19/11/2018 - 22:10:23

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :