اکشے کمار نے فلم ’ ’انڈین‘‘ کے سیکوئل سے اجے دیوگن کی چھٹی کرادی

ہدایت کار کو اکشے کی فلم 2.0 میں بہترین اداکاری کی وجہ سے فیصلہ تبدیل کرنے پر مجبور کردیا ْ اکشے کیساتھ رجنی کانت مرکزی کردارادا کریںگے، فلم 29 نومبر کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی

منگل 20 نومبر 2018 12:30

اکشے کمار نے فلم ’ ’انڈین‘‘ کے سیکوئل سے اجے دیوگن کی چھٹی کرادی
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 نومبر2018ء) بالی ووڈ کے ایکشن ہیرو اکشے کمار نے فلم ’ ’انڈین‘‘ کے سیکوئل سے اجے دیوگن کی چھٹی کرادی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اکشے کمار نے بھارتی تاریخ کی سب سے بڑے بجٹ سے بننے والی فلم 2.0 کے ذریعے بہترین اداکاری سے ہدایت کار شنکر کو ایسا گرویدہ بنایا کہ انہوں نے 1996 میں بننے والی فلم ’انڈین‘ کے سیکوئل میں بھی اکشے کمار کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

فلم’ ’انڈین‘‘ کے سیکوئل میں اکشے کمار کمل ہاسن کے ہمراہ مرکزی کردار ادا کریں گے جبکہ کہا جارہا ہے کہ اس فلم میں مرکزی کردار کے لئے اکشے کمار سے قبل اجے دیوگن کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا تاہم ہدایت کار کو اکشے کی فلم 2.0 میں بہترین اداکاری کی وجہ سے فیصلہ تبدیل کرنے پر مجبور کردیا۔واضح رہے کہ لائیکوس پروڈکشن کے بینر تلے بننے والی فلم ’2.0‘ میں اکشے کمار کے ساتھ معروف اداکار رجنی کانت مرکزی کردارادا کرتے نظر آئیں گے، فلم 29 نومبر کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔
وقت اشاعت : 20/11/2018 - 12:30:59

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :