پریٹی زنٹا کی سارا علی خان کے روشن مستقبل کی پیشنگوئی

منگل 20 نومبر 2018 13:00

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2018ء) بالی وڈ اداکارہ پریٹی زنٹا نے اداکارہ سارا علی خان کے روشن مستقبل کی پیشنگوئی کر دی۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ پریٹی زنٹا سے حال ہی میں میڈیا نے پوچھا کہ اداکارہ جھانوی کپور یا سارا علی خان میں سے کون زیادہ کامیاب ہو گی جس کے جواب میں انہوں نے سارا علی خان کا نام لیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے سارا کا نام اس لئے لیا ہے کہ وہ جب چھوٹی تھی تواکثر 2000ء میں بنائی گئی فلم ’’کیا کہنا ‘‘ کے سیٹ پر ان کے پاس آتی تھی جبکہ جھانوی کپور بھی اچھا کام کر رہی ہیں اور ان کا خیال ہے کہ دونوں کا مستقبل اچھا ہے۔ پریٹی زنٹا کی فلم ’’بھیا جی سپرہٹ ‘‘ 23 نومبر کو ریلیز کی جائے گی۔

وقت اشاعت : 20/11/2018 - 13:00:54

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :