فلم ’’2.0‘‘ کا نیا پوسٹر جاری

منگل 20 نومبر 2018 14:28

فلم ’’2.0‘‘ کا نیا پوسٹر جاری
ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2018ء) بالی وڈ اداکار رجنی کانت اور اکشے کمار کی تخیلات پر مبنی سائنس فکشن فلم ’’2.0‘‘ کا نیا پوسٹر جاری کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایس شنکر کی ہدایت کاری میں بننے والی سائنس فکشن فلم’’2.0‘‘ کا نیا پوسٹر جاری کیاگیا ہے جس میں اداکار اکشے کمار ڈاکٹر رچرڈ کا منفی جبکہ رجنی کانت ڈاکٹر وسیگارن کا کردار ادا کر رہے ہیں جو ہندی اور تامل سمیت 14دیگر زبانوں میں ریلیز کی جائے گی جس میں اداکارہ ایمی جیکسن، عدیل حسین اور سودھانشو پانڈے بھی شامل ہیں۔ فلم 29نومبر کو ریلیز کی جارہی ہے۔

وقت اشاعت : 20/11/2018 - 14:28:36

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :