فلم ’’زیرو‘‘ کا گانا ’’عشق بازی‘‘ 23نومبر کو ریلیز کیا جائے گا

منگل 20 نومبر 2018 14:28

فلم ’’زیرو‘‘ کا گانا ’’عشق بازی‘‘ 23نومبر کو ریلیز کیا جائے گا
ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2018ء) بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان کی فلم ’’زیرو‘‘ کا گانا ’’عشق بازی‘‘ 23نومبر کو ریلیز کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق آنند ایل رائے کی ہدایت کاری میں بننے والی ڈارف فلم ’’زیرو‘‘ کے ٹریلر کی پزیرائی کے بعد اب فلم کا گانا ’’عشق بازی‘‘ 23نومبر کو ریلیز کیا جائے گاجبکہ گانے کا ٹیزر رواں سال عید پر ریلیز کیا گیا جس میں شاہ رخ خان اور سلمان خان ایک ساتھ رقص کرتے ہوئے دکھائی دیں گے۔ فلم میں کترینہ کیف اور انوشکا شرما شامل ہیں۔ فلم رواں سال 21دسمبر کو ریلیزکی جائے گی۔

وقت اشاعت : 20/11/2018 - 14:28:37

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :