بالی ووڈ آئٹم گرل راکھی ساونت نے تنوشری دتہ سے معافی مانگ لی

منگل 20 نومبر 2018 16:43

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 نومبر2018ء) بالی ووڈ کی آئٹم گرل راکھی ساونت نے اداکارہ تنوشری دتہ سے معافی مانگ لی۔راکھی ساونت نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیوپیغام جاری کیا ہے جس میں راکھی ساونت نے کہا تنوشری دتہ میں سارے جھگڑے بھول کر تم سے ہاتھ جوڑ کر معافی مانگتی ہوں، جو ہوگیا اسے ہمیں بھول جانا چاہیے اور نئی شروعات کرنی چاہئے، میرے لیے سب سے زیادہ اہمیت خدا کی ہے۔

(جاری ہے)

اس کے ساتھ ہی راکھی نے تنوشری سے تمام لڑائی جھگڑے ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

وقت اشاعت : 20/11/2018 - 16:43:21