احمد ندیم قاسمی کا یوم پیدائش منایا گیا

منگل 20 نومبر 2018 18:03

احمد ندیم قاسمی کا یوم پیدائش منایا گیا
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2018ء) نامور شاعر، ادیب اور افسانہ نگار احمد ندیم قاسمی کا یوم پیدائش منگل کو عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔ وہ 20 نومبر1916ء کو پنجاب کے ضلع خوشاب میں پیدا ہوئے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے 50 سے زائد کتب تصنیف کیں جن میں شاعری اور افسانوں کے مجموعے بھی شامل ہیں۔ احمد ندیم قاسمی نے انگریزی زبان میں بھی شاعری کی، ان کی نظم ’’دی فیڈ‘‘ انٹرمیڈیٹ کے نصاب میں شامل کی گئی ہے۔ ان کی دیگر اہم تصانیف میں جلال وجمال، شعلہ گل، کشت وفا، چوپال، سناٹا اورکپاس کے پھول وغیرہ شامل ہیں، ان کا انتقال 10جولائی2006ء کو ہوا۔

وقت اشاعت : 20/11/2018 - 18:03:24

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :