آصف علی زرداری کا ممتاز شاعرہ فہمیدہ ریاض کے انتقال پر افسوس کا اظہار

جمعرات 22 نومبر 2018 22:13

آصف علی زرداری کا ممتاز شاعرہ فہمیدہ ریاض کے انتقال پر افسوس کا اظہار
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 نومبر2018ء) سابق صدر آصف علی زرداری نے ممتاز شاعرہ فہمیدہ ریاض کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ جمہوریت کی بحالی کے لئے جدوجہد کرتی رہیں۔

(جاری ہے)

جمعرات کو انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ممتاز شاعرہ فہمیدہ ریاض نے ادب کیلئے ناقابل فراموش خدمات سرانجام دی ہیں۔ انہوں نے مرحومہ کے اہل خانہ سے اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ اللہ مرحومہ کو جوار رحمت میں جگہ دے اور غمزدہ خاندان کو یہ صدمہ ہمت اور حوصلے سے برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

وقت اشاعت : 22/11/2018 - 22:13:16

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :