منیشا کوئرالہ کا دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کی شادی میں شرکت کی دعوت نہ ملنے کے ٹویٹر صارف کے سوال پر کرارا جواب

جمعہ 23 نومبر 2018 15:42

منیشا کوئرالہ کا دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کی شادی میں شرکت کی دعوت نہ ملنے کے ٹویٹر صارف کے سوال پر کرارا جواب
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 نومبر2018ء) بالی وڈ اداکارہ منیشا کوئرالہ نے اداکارہ دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کی شادی میں شرکت کی دعوت نہ ملنے کے ٹویٹر صارف کو کرارا جواب دے دیا۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ منیشا کوئرالہ نے ٹویٹر پر اداکارہ منیشا کوئرالہ اور دیپیکا پڈوکون کو شادی کی مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں بہت افسوس ہے کہ وہ شادی میں شرکت نہیں کر سکیں گی کیونکہ وہ ملک سے باہر ہیں لیکن وہ آپ کی ہنستی مسکراتی زندگی کے لئے دعا گو رہیں گی جس پر ٹویٹر صارف کا کہنا تھا کہ انہوں نے کسی کو بھی شادی میں شرکت کی دعوت نہیں دی آپ کس متعلق بات کر رہی ہیں جس کے جواب میں منیشا کوئرالہ نے یکم دسمبر کو ہونے والی استقبالیہ تقریب کے دعوت نامے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ وہ عام طور پر وضاحتیں نہیں دیتیں۔

وقت اشاعت : 23/11/2018 - 15:42:12

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :