پاکستان کی نامور شاعرہ پروین شاکر کا یوم پیدائش (کل) منا یا جا ئے گا

جمعہ 23 نومبر 2018 17:37

پاکستان کی نامور شاعرہ پروین شاکر کا یوم پیدائش (کل) منا یا جا ئے گا
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 نومبر2018ء) پاکستان کی نامور شاعرہ پروین شاکر کا یوم پیدائش (کل) ہفتہ کو منا یا جا ئے گا۔ پروین شاکر 24 نومبر 1952ء کو کراچی میں پیدا ہوئیں۔ اعلیٰ تعلیم کے حصول کے بعد پہلے وہ درس و تدریس کے شعبہ سے وابستہ ہوئیں پھر انہوں نے کسٹمز ڈیپارٹمنٹ میں اعلیٰ افسر کی حیثیت سے کئی سال تک اپنے پیشہ وارانہ فرائض سر انجام دیئے۔

(جاری ہے)

پروین شاکر نے اپنی لا زوال شاعری میں محبت، حسن اور عورت کو اپنا موضوع سخن بنایا۔ ان کی شاعری مختلف نشیب و فراز کا شکار رہی۔ ان کی شاندار خدمات پر انہیں آدم جی ایوارڈ ، پرائیڈ آف پرفارمنس اور دیگر ایوارڈز سے بھی نوازا گیا۔ لطیف جذبات کو الفاظ کا پیرہن دینے والی خوشبوؤں کی نفیس شاعرہ پروین شاکر 26نومبر 1994ء کو 42 سال کی عمر میں ٹریفک کے ایک حادثہ میں وفات پاگئیں۔ ان کے مجموعہ کلام خوشبو، صد برگ، خود کلامی، انکار، ماہ تمام بے حد مقبول ہوئے۔
وقت اشاعت : 23/11/2018 - 17:37:53

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :