100 اچھی چیزیں کرلو لیکن ایک غلطی پر بے جا تنقید کی جاتی ہے، پریتی زنٹا

آج کے دور میں اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ آپ میں کتنی خوبیاں ہیں لوگ آپ کو آپ کی برائیوں سے پرکھتے ہیں

پیر 26 نومبر 2018 12:48

100 اچھی چیزیں کرلو لیکن ایک غلطی پر بے جا تنقید کی جاتی ہے، پریتی زنٹا
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 نومبر2018ء) نامور بالی ووڈ اداکارہ پریتی زنٹا نے خود پر تنقید کرنے والوں کو جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ آپ چاہے کتنی ہی اچھی چیزیں کرلیں لیکن آپ کی ایک غلطی پر آپ کو بے جاتنقید کا نشانہ بنایاجاتاہے۔تنازعات سے دور رہنے والی اداکارہ پریتی زنٹا حال ہی میں’می ٹو‘مہم کے حوالے سے دئیے گئے اپنے ایک بیان کی وجہ سے تنازعے کی زد میں آگئیں۔

چند روز قبل ایک انٹرویو کے دوران جب پریتی زنٹا سے ان کی ’می ٹو‘کہانی کے متعلق پوچھاگیا تو انہوں نے انتہائی غیر ذمہ دارانہ ردعمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ کاش میرے ساتھ بھی ایسا ہوتا تومیں اپنی کہانی شیئر کرتی لیکن میں کسی کے برے رویے کا شکار نہیں ہوئی۔اداکارہ کے اس بیان نے میڈیا پر طوفان کھڑا کردیا اور سوشل میڈیا پر انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا جس کے بعد پریتی نے ایک اور انٹریو کے دوران کہا اداکاروں کو نشانہ بنانا آسان ہوتا ہے، آج کے دور میں اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ آپ میں کتنی خوبیاں ہیں بلکہ لوگ آپ کو آپ کی برائیوں سے پرکھتے ہیں، آپ چاہے 100 اچھی چیزیں کرلیں لوگوں کو پرواہ نہیں ہوتی لیکن صرف ایک غلطی پر آپ کو بے جا تنقید کا نشانہ بنایاجاتاہے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ مستقبل میں اس تجربے کے بعد میں انٹرویو دینا نہیں چھوڑوں گی لیکن یقینی طور پر میں بات کرتے ہوئے معیار کا خیال رکھوں گی۔
وقت اشاعت : 26/11/2018 - 12:48:21

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :