صرف ماڈلنگ کی حد تک لگائو ہے ،اداکاری کی طرف آنے کا سوچا نہیں‘سویرا شیخ

متعدد بار فلموں میں کام کرنے کی پیشکش ہوئی ،جب کوئی اچھا سکرپٹ ملا تو لازمی کام کروں گی

صرف ماڈلنگ کی حد تک لگائو ہے ،اداکاری کی طرف آنے کا سوچا نہیں‘سویرا ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 نومبر2018ء) اداکارہ و ماڈل سویرا شیخ نے کہا ہے کہ مجھے صرف ماڈلنگ کی حد تک لگائو ہے ،اداکاری کی طرف آنے کا سوچا نہیں۔انہوں نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے متعدد بار فلموں میں کام کرنے کی پیشکش ہوئی مگر میں نے معذرت کر لی ۔جب کوئی اچھا سکرپٹ ملا تو لازمی فلم میں کام کروں گی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کسی بھی فلم میں کام کر کے اپنی صلاحیتوں کا ضائع نہیں کرنا چاہتی ۔

میں اس فلم میں کام کرنا پسند کروں گی جس کا سکرپٹ بڑا مضبوط ، رائٹر اور ڈائریکٹر نامور ہوں ۔ سویرا شیخ نے کہا کہ میں ماڈلنگ کی دنیا میں بے حد مصروف ہوں اور پچھلے چار سالوں میں پاکستان سمیت پوری دنیا میں انٹرنیشنل برانڈز کیلئے ماڈلنگ کی ہے مجھے یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ پاکستان کی سب سے زیادہ مادلنگ کرنے والی ماڈل ہوں ۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 26/11/2018 - 13:32:57

متعلقہ عنوان :

Your Thoughts and Comments