احسن خان کی مقبولیت میں اضافہ ،

مزید تین ڈرامہ سیریل میں کاسٹ

منگل 27 نومبر 2018 13:04

احسن خان کی مقبولیت میں اضافہ ،
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 نومبر2018ء) خوبرو اداکار احسن خان کی مقبولیت میں زبردست اضافہ ،مزید تین ڈرامہ سیریل میں کاسٹ کر لیا گیا ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ اداکار احسن خان اس وقت کراچی ٹی وی ڈرامہ انڈسٹری کے مصروف ترین اداکار تصور کیے جاتے ہیں ،اب انہیں مزید تین نئی ڈرامہ سیریل میں ٹائٹل رول کے لئے کاسٹ کر لیا گیا ہے جن میں ڈائریکٹر ریحان عثمان ،مزمل علی اور سونیا عمران کی ڈرامہ سیریل شامل ہیں ۔ توقع ہے کہ اگلے ماہ سے دو ڈرامہ سیریل کی ریکارڈنگ شروع ہو جائے گی ۔احسن خان ان دنوں ڈائریکٹر حسیب حسن کی ڈرامہ سیریل ’’الف ‘‘ کی ریکارڈنگ میں حصہ لے رہے ہیں۔

وقت اشاعت : 27/11/2018 - 13:04:21

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :