ایمن خان اور منیب بٹ کی شادی پر بے جا تنقید، خود دلہا میاں میدان میں آگئے

منیب بٹ نے تنقید کرنے والوں کو منہ توڑ جواب دے دیا، سوشل میڈیا پر منیب بٹ کے جواب کی دھوم

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 28 نومبر 2018 12:27

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 نومبر 2018ء) : پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے دو ستارے ایمن خان اور منیب بٹ شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔ سوشل میڈیا پر ایک جگہ جہاں ان کی شادی کی تقریبات کی تصاویر شئیر ہوئیں وہیں سوشل میڈیا پر ناقدین نے شادی کی فضول رسومات کرنے اور بلا ضرورت تقریبات کا انعقاد کرنے پر نو بیاہتا جوڑے کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔

سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ جتنا پیسہ انہوں نے اپنی ایک شادی کی کئی تقریبات پر خرچ کیا ہے اُسی پیسے سے کسی غریب کی مدد ہو سکتی تھی ، کچھ صارفین کا کہنا تھا کہ اتنی تقریبات کا انعقاد کر کے ایمن خان اور منیب بٹ نے شادی کے خواہش مند افراد کو احساس کمتری میں مبتلا کر دیا ہے۔ تمام نوجوان نسل ان کی شادی کی تصاویر اور فنکشنز دیکھ کر اب یہی خواہش کر رہی ہے کہ کاش وہ بھی اپنی شادی اتنی ہی دھوم دھام سے کر سکیں۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے سوشل میڈیا سائٹ انسٹا گرام پر ایک خاتون صارف نے کہا کہ پہلے ڈھولکی ہوئی،پھر برائیڈل شاور،پھر سالگرہ ، پھر نکاح،پھر شادی کی پارٹی،پھر مہندی سے پہلے کا فنکشن،پھر مہندی،اس کے بعد بارات سے پہلے کا فنکشن ہو گا، پھر بارات ہو گی،پھر بارات کی خوشی میں پارٹی ہو گی،پھر ولیمے سے پہلے ایک تقریب رکھی جائے گی جس کے بعد ایک بڑی ولیمے کی تقریب ہو گی۔

خاتون صارف نے کہا کہ بس کردو! ہمیں پتہ ہے کہ تم لوگوں کے پاس بہت پیسے ہیں۔ کسی غریب کو بھی یتیم خانہ جا کر کھانا کھلا دو۔ خاتون صارف نے کہا کہ آپ کے مداح آپ سب کو فالو کرتے ہیں ، لیکن آپ لوگوں کی طرف سے یہ سب افسوسناک ہے۔ جس پر منیب بٹ خود ہی میدان میں آگئے اور خاتون صارف کی تنقید کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں آپ کے سخاوت کے جذبے کے تہہ دل سے قدر کرتا ہوں لیکن کیا آپ کو معلوم ہے کہ میں غریبوں کی مدد کے لیے کتنی رقم خرچ کرتا ہوں؟ میں جو بھی رقم عطیہ کروں یا غریبوں کی مدد کروں ، اسے میں سوشل میڈیا پر پوسٹ نہیں کرتا۔

جو رقم میں غریبوں پر خرچ کرتا ہوں ، شادی کی تقریبات میں خرچ کی جانے والی رقم اس رقم کا آدھا حصہ بھی نہیں ہے۔لیکن میں پھر بھی سوشل میڈیا پر اس حوالے سے کوئی پوسٹ نہیں کرتا۔یہ میری شادی ہے اور میں چاہتا ہوں کہ میں اس شادی کو بھرپور انداز سے انجوائے کروں ٹھیک اسی طرح جس طرح میں چاہتا ہوں۔مجھے صرف آپ سب کے پیار اور دعاؤں کی ضرورت ہے۔

آخر میں منیب بٹ نے خاتون صارف کو کہاکہ خوش رہیں اور خوش رکھیں۔

 منیب بٹ نے ناقدین کو منہ توڑ جواب تو دے دیا لیکن ان کے آخر میں منیب بٹ نے خاتون صارف کو کہاکہ خوش رہیں اور خوش رکھیں۔

منیب بٹ نے ناقدین کو منہ توڑ جواب تو دے دیا لیکن ان کے جواب دینے کے انداز کو بھی خوب سراہا جا رہا ہے۔ سوشل میڈیا پر موجود کچھ صارفین نے منیب بٹ اور ایمن خان کی شادی پر تنقید کرنے والوں کو ہی آڑے ہاتھوں لے لیا اور کہا کہ کسی کو کوئی حق نہیں ہے کہ ان کے پیسے یا کسی بھی وجہ سے انہیں تنقید کا نشانہ بنائیں، ہمیں منفی رویوں کی بجائئے مثبت رویے اپنانے چاہئیں، اسی طرح معاشرے میں مثبت ماحول پیدا ہو گا۔
وقت اشاعت : 28/11/2018 - 12:27:44

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :