سلویسٹر سٹالون کا فلم ’’کریڈ II‘‘ کے بعد ’’روکی‘‘ کے کردار سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

جمعرات 29 نومبر 2018 14:23

سلویسٹر سٹالون کا فلم ’’کریڈ II‘‘ کے بعد ’’روکی‘‘ کے کردار سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 نومبر2018ء) ہالی وڈ اداکار سلویسٹر سٹالون نے سپورٹس کے موضوع پر بننے والی اپنی فلم ’’کریڈ II‘‘ کے بعد اپنے کردار ’’روکی بلبوا ‘‘ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار سلویسٹر سٹالون نے فلم ’’کریڈ II‘‘ کو روکی کے طور اپنی آخری فلم قرار دیتے ہوئے انسٹاگرام پر وڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ بتا رہے ہیں کہ وہ بہت خوش تھے کہ 2006ء میں فلم ’’راکی ‘‘ کا اختتام ہو جائے گا اور پھر اچانک ایک نوجوان آتا ہے اور پوری کہانی تبدیل ہو جاتی ہے۔

انہوں نے فلم ’’کریڈ II‘‘ کے ساتھی اداکار مائیکل بی جورڈن کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اب یہ فلم نئی نسل کے ساتھ نئے مسائل اور نئے ایڈونچرز پر لے جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ راکی کے کردار سے پیچھے ہٹ رہے ہیں تاکہ نئے لوگوں کو موقع ملے۔ راکی کا کردار کبھی نہیں مرے گا کیونکہ وہ لوگوں کے دلوں میں بستا ہے۔ ان کا دل افسردہ ہے لیکن ہر چیز کا آخر ہوتا ہے۔ واضح رہے کہ فلم ’’کریڈ II‘‘ ’’راکی‘‘ سلسلے کی ساتویں فلم ہے۔
وقت اشاعت : 29/11/2018 - 14:23:34

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :