مجھے 19 سال کی عمر میں ریپ کا نشانہ بنایا گیا‘لیڈی گاگا

اپنے کیرئیر کا آغاز کیا تو انہیں مسلسل جنسی ہراساں کیا جاتا تھا‘کاش میں پہلے آواز اٹھاتی

جمعہ 30 نومبر 2018 13:09

مجھے 19 سال کی عمر میں ریپ کا نشانہ بنایا گیا‘لیڈی گاگا
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 نومبر2018ء) معروف امریکی گلوکارہ لیڈی گاگا نے انکشاف کیا ہے کہ جب انہوں نے اپنے کیرئیر کا آغاز کیا تو انہیں مسلسل جنسی ہراساں کیا جاتا تھا۔32 سالہ گلوکارہ و اداکارہ نے ہولی وڈ رپورٹرز سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ 19 سال کی عمر میں انہیں ریپ کا نشانہ بنایا گیا مگر ساتھ یہ بھی تسلیم کیا کہ کاش انہوں نے اس بارے میں پہلے عوامی سطح پر بات کی ہوتی۔

ان کا کہنا تھا کہ ناپسندیدہ پیشرفت کو اصول سمجھا جاتا تھا اور کوئی بھی انہیں تحفظ فراہم کرنے کے لیے تیار نہیں تھا۔انہوں نے کہا 'جب میں نے موسیقی کا کیرئیر کا آغاز کیا تو میں 19 سال کی تھی،اس وقت اس بزنس میں جنسی ہراساں کرنا استثنیٰ نہیں بلکہ اصول تھا، جب آپ کسی ریکارڈنگ اسٹوڈیو میں جاتے تو وہاں آپ کو ہراساں کیا جاتا۔

(جاری ہے)

لیڈی گاگا کا کہنا تھاایسا ہی ہوتا تھا، تو میری خواہش ہے کہ میں کافی پہلے اس پر آواز اٹھاتی، میں نے بات کی تھی اور نوجوانی میں میرا ریپ کیا گیا اور میں نے لوگوں کو بتایا بھی۔

انہوں نے کہا کہ اگرچہ آواز تو جنسی حملے کے خلاف آواز تو بلند کی مگربوائز کلب کلچر حملہ آوروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے سے روکتا تھا۔ان کے بقول کوئی بھی اپنی طاقت کھونا نہیں چاہتا، تو وہ آپ کو اس لیے تحفظ فراہم نہیں کرتے کہ انہیں ہمدردی ہے بلکہ ایسا ہونے سے ان کی طاقت چھن جاتی تھی، میں توقع کرتی ہوں کہ اس بارے میں خواتین کی آواز ایک جگہ جمع ہوگی اور جنسی حملوں اور یکساں معاوضے جیسے معاملات کو اس تحریک میں دیکھا جائے گا۔وہ ماضی میں تسلیم کرچکی ہیں کہ ریپ کا نشانہ بننے کے بعد وہ ڈپریشن کا شکار رہی تھیں۔
وقت اشاعت : 30/11/2018 - 13:09:37

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :