تحریک انصاف کی سو روزہ کارکردگی پر شوبز حلقوں میں ملا جلا ردعمل

جمعہ 30 نومبر 2018 13:22

تحریک انصاف کی سو روزہ کارکردگی پر شوبز حلقوں میں ملا جلا ردعمل
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 نومبر2018ء) تحریک انصاف کی سو روزہ کارکردگی پر شوبز حلقوں میں ملا جلا ردعمل سامنے آیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی نے اپنے سوروز مکمل ہونے پر اپنی کارکردگی کے حوالے سے عوام کو آگاہ کیا جس میں وزیراعظم عمران خان نے اپنی کامیابیوں اور کارکردگی کے حوالے سے تفصیلی خیالات کااظہار کیا ۔

اس حوالے سے پی ٹی آئی کی سوروزہ کارکردگی کے ضمن میں کراچی اور لاہور سے تعلق رکھنے والے اداکاروں نے اپنے ردعمل کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی اپنے انتخابی منشور میں بری طرح فیل ہوئی ہے اور عوام سے جو بھی وعدے کئے گئے تھے اس کے برعکس پٹرول ، ڈیزل، گیس ، بجلی اور ڈالر کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ملک میں مہنگائی کی لہر آئی ہے جس سے ہمیں شدید مایوسی ہوئی جبکہ تحریک انصاف کے حامی اداکاروں کا کہنا تھا کہ حکومت کی سو روزہ کارکردگی تسلی بخش ہے پی ٹی آئی کی حکومت کو ورثے میں ہی خزانہ خالی ملا جس سے حکومت کوعدم استحکام کاشکارہونا پڑا مگر وزیراعظم عمران خان کی فہم وفراصت کو داد دینی چاہیے کہ انہوںنے تین ماہ کی قلیل مدت میں وہ کارنامہ انجام دیا ہے جو اس سے قبل کوئی اور نہیں کرسکا ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ حکومت نے آئی ایم ایف کی سخت شرائط کو صرف اسی لئے رد کردیا تھا کہ اس سے عوام کو مشکلات درپیش ہون گی ۔ انہوں نے کہاکہ آج جس طرح ہماری حکومت نے ڈٹ کر امریکہ کو منہ تو ڑ جواب دیا ہے پہلی حکومتیں اس کے مقابلے میں بیگھی بلی بن جاتی تھیں ۔
وقت اشاعت : 30/11/2018 - 13:22:37

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :