ملک میں ٹیلنٹ کوفروغ دینے کے لئے تربیتی اداروں کی ضرورت ہے، ونیزہ احمد

ملک میں ٹیلنٹ کوفروغ دینے کے لئے تربیتی اداروں کی ضرورت ہے، ونیزہ احمد
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 نومبر2018ء) نامور اداکارہ، ماڈل ونیزہ احمد نے کہا ہے کہ حکومت سرپرستی کرے تو ہمارا انٹر ٹینمنٹ کا شعبہ بہت آگے تک جاسکتا ہے، ٹیلنٹ کوفروغ دینے کے لئے ملک میں تربیتی اداروں کی ضرورت ہے۔ ''اے پی پی''سے گفتگو کرتے ہوئے ونیزہ احمد نے کہا کہ پاکستان میں فلم انڈسٹری اور ڈراموں کو فروغ دینے کے لئے تربیتی اداروں کی ضرورت ہے، ٹیلنٹ میں نکھار پیداکرنے کے لئے نیشنل کالج آف آرٹس لاہور (این سے ای)ملک میں واحد ادارہ ہے جہاں فلم کی تعلیم دی جاتی ہے ہمیں اس جیسے اداروں کی تمام شہروں میں ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا ملک میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں لیکن انہیں مناسب پلیٹ فارم چاہئے اور جب ہم امریکہ میں ڈرامے کی عکسبندی کے لئے گئے تو ہمیں وہاں شوبز اور سپورٹنگ سٹاف کے ہر شعبے کے ماہر لوگ ملے کیونکہ وہاں پر تربیتی ادارے موجود ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہمارا ادب دنیا بھر میں مشہور تھا اور باہر جاکر دیکھتے تھے کہ لوگ ہمارے ادب سے کتنا لگائو رکھتے ہیں مگر وقت کے ساتھ یہ ناپید ہوتا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی وی پر چلنے والے ڈارموں کو پاکستان سے باہر بھی شوق سے دیکھا جاتا تھاکیونکہ وہاں پر قابل اور پڑھے لکھے لوگ موجود تھے اور ہماری صلاحیتوں کو بھی پی ٹی وی نے ہی نکھارا جبکہ ماضی میں ہماری فلموں کو سر حد پار کاپی کیا جاتاتھا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی حکومت بہترین کام کررہی، ماضی میں ہم لوگوں کو آزماچکے ہیں، پی ٹی آئی کی حکومت نے شروعات بہت اچھی کی ہے انکے پہلے 100روز کی کارکردگی سے لگتا ہے کہ وہ بہت کچھ کرنا چاہتے ہیں لہذا میں پر امید ہوں وہ ملک کو بہت آگے لیکر جائیں گے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 30/11/2018 - 14:32:06

Your Thoughts and Comments