فلم اسٹار بابرعلی کو قتل دھمکیاں، ملک چھوڑ کرامریکا چلے گئے

بابر علی کی جانب سے تھانہ ڈیفنس سی میں 16 نومبر کو مقدمہ درج کرایا گیا، پولیس

ہفتہ 1 دسمبر 2018 23:05

فلم اسٹار بابرعلی کو قتل دھمکیاں، ملک چھوڑ کرامریکا چلے گئے
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 دسمبر2018ء) فلم اسٹار بابر علی نامعلوم افراد کی جانب سے قتل کی دھمکیوں کے بعد ملک چھوڑ کر امریکا چلے گئے۔پولیس کے مطابق اداکار بابر علی کو نامعلوم افراد کی طرف سے دھمکی آمیز کالز موصول ہوئیں جس کے بعد نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق بابر علی کی جانب سے تھانہ ڈیفنس سی میں 16 نومبر کو مقدمہ درج کرایا گیاجس کے بعد وہ غیر ملکی ائیر لائن کے ذریعے براستہ دوحا امریکا چلے گئے ہیں۔

ایف آئی آر کے مطابق ٹیلی فون کالز میں بابرعلی کو نامعلوم افراد کی جانب سے قتل کی دھمکیاں دی گئیں۔بابر علی نے بیان میں کہا کہ ایک ٹی وی ڈرامے کے نشر ہونے کے بعد دھمکیوں اور تعاقب کا سلسلہ شروع ہوا، انتہا پسند عناصر پاکستان میں فنکاروں کیخلاف بھی متحرک ہیں۔
وقت اشاعت : 01/12/2018 - 23:05:29

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :