بالی ووڈ اداکاربومن ایرانی نے زندگی کی 59 بہاریں دیکھ لیں

فلمی دنیا میں قدم رکھنے سے قبل بومن ایرانی بھارت کے مشہور تاج پیلس ہوٹل ممبئی میں ویٹرتھے

پیر 3 دسمبر 2018 11:45

بالی ووڈ اداکاربومن ایرانی نے زندگی کی 59 بہاریں دیکھ لیں
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 دسمبر2018ء) بالی ووڈ میں بہترین معاون اداکار کے طور پر پہچانے جانے والے اداکار بومن ایرانی نے اپنی زندگی کی59 بہاریں دیکھ لیں۔بھارتی فلم انڈسٹری کو بہترین فلمیں دینے والے اداکار بومن ایرانی 2 دسمبر1959 کو ممبئی میں پیدا ہوئے، فلمی دنیا میں قدم رکھنے سے قبل بومن ایرانی بھارت کے مشہور تاج پیلس ہوٹل ممبئی میں ویٹرتھے۔

(جاری ہے)

اس کے بعدوہ آفس بوائے کی حیثیت سے ملازمت کرتیرہے اور پھر اس کے بعد وہ فوٹوگرافی کے پیشے سے بھی منسلک رہے۔بومن ایرانی نیبالی ووڈ کی ہر فلم میں اداکاری کے بہترین جوہر دکھائے، ان کی فلموں میں قسمت کنکشن، ہے بے بی، ہائوس فل 2 اور 3، میں ہوں نا، لگے رہو منا بھائی، منا بھائی، ڈان ،تھری ایڈیٹس ہیپی نیو ائیر، سنجواور پی کے وغیرہ شامل ہیں۔اداکار بومن ایرانی کی کامیاب ترین بالی ووڈ فلموں میں منا بھائی ایم بی بی ایس ،میں ہوں نا، ڈان ،تھری ایڈیٹس ہیپی نیو ائیر،ہائوس فل 3اور سنجوسمیت کئی دیگر فلمیں شامل ہیں ۔
وقت اشاعت : 03/12/2018 - 11:45:27

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :