ٹریلر ریلیز ہونے کے بعد ناظرین ڈرامہ سیریل ’’آنگن ‘‘ کے آن ایئر ہونے کے منتظر

پیر 3 دسمبر 2018 13:15

ٹریلر ریلیز ہونے کے بعد ناظرین ڈرامہ سیریل ’’آنگن ‘‘ کے آن ایئر ہونے کے منتظر
ْ لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 دسمبر2018ء) اداکار احسن خان،سونیاحسین اور سجل علی کی ڈرامہ سیریل ’’آنگن ‘‘کا ٹریلر ریلیز ہونے کے بعد ناظرین ڈرامہ سیریل ’’آنگن ‘‘ کے آن ایئر ہونے کے منتظرہیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ٹی وی اور فلم کے خوبرو اداکار احسن خان ،سونیاحسین اور سجل کی ڈرامہ سیریل ’’آنگن ‘‘کا ٹریلر ریلز ہونے کے بعد ناظرین بے چینی سے ڈرامہ سیریل کے آن ایئر ہونے کا انتظار کررہے ہیں ۔اس ڈرامہ سیریل میں ماورا حسین ، زیب رحمن ، عابد علی اور حمزہ علی عباسی سمیت دیگرا داکار بھی شامل ہیں ۔ڈرامہ سیریل میں احسن خان کا کردار غریب گھرانے سے دکھا یا گیا ہے ۔ڈرامہ سیریل کے ڈائریکٹر احتشا م الدین اور رائٹر مصطفی آفریدی ہیں ۔

وقت اشاعت : 03/12/2018 - 13:15:50

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :