ارجن کپور نے فلم ’’پانی پت‘‘ کی عکس بندی شروع کر دی

پیر 3 دسمبر 2018 13:25

ارجن کپور نے فلم ’’پانی پت‘‘ کی عکس بندی شروع کر دی
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 دسمبر2018ء) بالی وڈ اداکار ارجن کپور اور کریتی سینن نے فلم ’’پانی پت‘‘ کی عکس بندی شروع کر دی۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار ارجن کپور نے انسٹاگرام پر ہدایت کار آشوتوش گواریکر کی فلم ’’پانی پت‘‘ کا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے کہاکہ وہ آشوتوش اور ان کی ٹیم کے ساتھ ایسے نئے سفر پر جارہے ہیں جو اس سے پہلے کبھی نہیں کیا جبکہ کریتی سینن کا انسٹاگرام پر کہا تھا کہ وہ اپنے کیرئیر کے اس نئے باب کے لئے بہت زیادہ خوش ہیں۔ فلم میں اداکار سنجے دت بھی شامل ہیں جبکہ فلم آئندہ سال 6دسمبر کو ریلیز کی جائے گی۔

وقت اشاعت : 03/12/2018 - 13:25:21

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :