راولپنڈی آرٹس کونسل کے زیراہتمام منعقدہ ہونے والاڈرامہ فیسٹیول اختتام پذیرہوگیا

راولپنڈی آرٹس کونسل کے زیراہتمام منعقدہ ہونے والاڈرامہ فیسٹیول اختتام ..
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 دسمبر2018ء) صوبائی وزیربرائے اطلاعات وثقافت فیاض الحسن چوہان کی خصوصی ہدایات پرآرٹس کونسل کے زیراہتمام منعقدہ ہونے والا ڈرامہ فیسٹیول اختتام پذیرہوگیا جس کا مقصدمقامی فنکاروں کی حوصلہ افزائی اوران کوپلیٹ فارم مہیا کرنا تھا۔

(جاری ہے)

اسی سلسلے کا سفارش، رشوت اورجہیزکی لعنت پرمبنی آخری کھیل ’اپنے ہوئے پرائے‘ گذشتہ روزپیش کیا گیا جس کولیاقت شاہ نے تحریرکیا تھا اورہدایات دلدارخان نے دیں تھیں۔

فنکاروں میں سپنا ہ شاہ، عباس ننھا،دلدارخان،جھلک علی،انجم عباسی، شگفتہ خان،اسماعیل بشیر،نعیم ببا،نعیم ٹوٹا اوردیگرشامل تھے۔راولپنڈی اسلام آبادکے فنکاروں کے پُرزور مطالبے پروزیربرائے اطلاعات وثقافت فیاض الحسن چوہان نے آرٹس کونسل میں یکم دسمبرسے کمرشل ڈرامے کی اجازت دی تھی۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 03/12/2018 - 16:40:45

متعلقہ عنوان :

Your Thoughts and Comments