ہالی وڈ کے عظیم اداکار آرنلڈ شیوازنگر کا پاکستان آنے کا اعلان

پولینڈ میں جاری عالمی ماحولیاتی کانفرنس کے دوران وزیراعظم کے مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم سے ملاقات کے دوران پاکستان آنے کی حامی بھری، دورے کے دوران لوگوں کو ماحولیاتی تبدیلیوں سے متعلق آگاہی دیں گے

muhammad ali محمد علی پیر 3 دسمبر 2018 21:49

ہالی وڈ کے عظیم اداکار آرنلڈ شیوازنگر کا پاکستان آنے کا اعلان
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 دسمبر2018ء) ہالی وڈ کے عظیم اداکار آرنلڈ شیوازنگر کا پاکستان آنے کا اعلان، پولینڈ میں جاری عالمی ماحولیاتی کانفرنس کے دوران وزیراعظم کے مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم سے ملاقات کے دوران پاکستان آنے کی حامی بھری، دورے کے دوران لوگوں کو ماحولیاتی تبدیلیوں سے متعلق آگاہی دیں گے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے پولینڈ میں جاری عالمی ماحولیاتی کانفرنس کے دوران ہالی وڈ کے عظیم اداکار آرنلڈ شیوازنگر سے ملاقات کی۔

اس دوران وزیراعظم کے مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے آرنلڈ شیوازنگر کو دورہ پاکستان کی دعوت دی۔ آرنلڈ شیوازنگر نے دورہ پاکستان کی دعوت قبول کرتے ہوئے جلد پاکستان آنے کا اعلان کردیا۔

(جاری ہے)

آرنلڈ شیوازنگر دورہ پاکستان کے دورہ ماحولیاتی تبدیلیوں سے متعلق آگاہی فراہم کریں گے۔ اس سے قبل پولینڈ میں جاری اقوام متحدہ کی عالمی ماحولیاتی کانفرنس میں پاکستانی وفد کی قیادت وزیر اعظم کے مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے کی۔

کانفرنس میں پاکستان کی جانب سے ماحولیاتی تبدیلی کے حوالے سے کئے گئے مثبت اقدامات کو اجاگر کیا گیا۔ پاکستانی ٹیم نے پولینڈ کے شہر کاٹوویٹسا میں ہونے والے سی پی او 24 اجلاس میں پاکستان کی ماحولیاتی مطابقت ، آلودگی میں کمی لانے، موسمیاتی تبدیلی بارے اور اربوں درخت لگانے کے پروگرام کے بارے میں بریفنگ دی۔ اس دوران پاکستان کی جانب سے خطرناک گیسوں کے اخراج میں کمی کے حوالے سے متعلق بھی بریفنگ دی گئی۔ واضح رہے کہ عالمی ماحولیاتی اجلاس میں 180 سے زائد ممالک شرکت کر رہے ہیں۔ 2015 میں ہونے والے پیرس معاہدے کے بعد اس کانفرنس کو انتہائی اہم قرار دیا جا رہا ہے۔
وقت اشاعت : 03/12/2018 - 21:49:58

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :